پاکستان وچین میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد۔31اگست(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان اور چین کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔پاکستانی اخبار ”دی ایکسپریس ٹریبیون”کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے سیچوان صوبے میں زلزلہ آیا ہے ۔ریختر پیمانے پر 5.1 کی شدت والے اس زلزلے کا مرکز سیچوان صوبے میں زمین کے اندر 10کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور آس پاس کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ۔زلزلے کی وجہ سے لوگ مکانات کے باہر نکل آئے ۔حالانکہ زلزلے سے جان مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کل رات ریختر پیمانے پر 4.5کی شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔