پاکستان میں اغواء شدہ امریکی کا ویڈیو فلم القاعدہ نے ریلیز کردیا

اسلام آباد 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ نے ایک امریکی این جی او کارکن کا 2011 ء میں پاکستان سے اغواء کیا تھا۔ اُس کا ایک ویڈیو فلم جس میں اُسے صدر امریکہ بارک اوباما سے اُس کی رہائی کے لئے اُسے یرغمال بنانے والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ریلیز کردی۔ 72 سالہ وارن وین اسٹین ایک بھورے ٹریک سوٹ میں ملبوس ہیں اور واضح طور پر تھکے ہوئے نظر آتے ہیں، اُنھیں تنہائی اور بھلادیئے جانے کا احساس بھی اُن کے تاثرات سے واضح ہورہا ہے۔ ویڈیو فلم میں اُنھوں نے کہاکہ 2 سال سے زیادہ پہلے القاعدہ نے میرا اغواء کرلیا تھا جبکہ میں پاکستان میں امریکی حکومت کے پروگرام کے مشیر کے طور پر کام کررہا تھا۔ میرے اغواء کنندوں نے لاہور کی میری قیامگاہ سے اغواء کیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ دل کے مریض ہیں اور اُن کے دل پر کئی شدید حملے ہوچکے ہیں۔ القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری نے ڈسمبر 2011 ء میں کہا تھا کہ وین اسٹین کو رہا کردیا جائے گا اگر امریکہ پاکستان ، افغانستان، صومالیہ اور یمن میں فضائی حملے بند کردے۔