پاکستان میںیوم آزادی تقاریب میں فائرنگ‘3ہلاک

35زخمی ‘ اسپیکر پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے اجلاس ‘پاکستانی کوئلہ کان میں دھماکہ ‘15ہلاک
کراچی ۔ 15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 3افراد ہلاک اور 35سے زیادہ بشمول خواتین اور بچے زخمی ہوگئے ۔ جب کہ پاکستان کی یوم آزادی تقاریب کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی ۔ مقامی عوام کی کثیر تعداد کراچی کی سڑکوں پر نکل آئی تھی ‘ تاکہ 72 ویں یوم آزادی تقریب مناسکیں ۔ ان تقاریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس کارروائی کے پس پردہ ماؤسٹ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی عوام پنچایت کے دفتر کے روبرو ایک بیانر نصب کرنا چاہتے تھے جو ماؤسٹوں کی تائید میں تھا ۔ مبینہ طور پر مقامی عوام نے یوم آزادی تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ پولیس کے بموجب اس بیانر میں ’’ فسطائیت اور برہمنیت‘‘ کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے ہیں انہیں گولی کا نشانہ بنایا جاتا یا قید کردیا جاتا ہے ۔ پاکستان کے نومنتخبہ ارکان پارلیمنٹ کا آج ایک اجلاس منعقد کیا گیا تاکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جاسکے اور نئی حکومت کو اختیارات تفویض کئے جاسکیں ۔ خفیہ رائے دہی کے ذریعہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ وزیر اعظم کا انتخاب اسپیکر کے انتخاب کے بعد ہوگا ۔ کیونکہ وہ کارروائی کی نگرانی کرے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے سے گریز کرے گا ۔ غیر متعلقہ افراد کو ایوان پارلیمنٹ میں داخلہ پر امتناع عائد کردیا گیا تھا ۔ دریں اثناء کراچی سے موصولہ اطلاع کے بموجب پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی ایک کوئلہ کی کان میں دھماکہ کی وجہ سے کم از کم 15 کانکن ہلاک ہوگئے ۔ تاحال 7نعشیں برآمد کی جاچکی ہے ۔ تاہم مزید ہلاکتوں کا اندیشہ نہیں ہے کیونکہ کان کی صفائی کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ 400فٹ گہری کان واقع علاقہ سنجادی میں برسرکار تھے جب کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔یہ علاقہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 50کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ یہ تمام کانکن دھماکہ کے بعد کوئلہ کی کان میں پہنچ گئے تھے اور بعد ازاں ہلاک ہوگئے ۔ پاکستان میں کوئلہ کی کانوں میں دھماکے اکثر ہوا کرتے ہیں ۔ جون میں بھی کان میں دھماکہ سے چار کانکن ہلاک ہوگئے تھے ۔