پاکستانی وزیر خارجہ اور میرواعظ کے درمیان فون پر بات چیت کو ملک دشمن قرار دینا افسو سناک: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور حریت کانفرنس )ع( چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق کے درمیان فون کال کو حکومت ہند کی جانب سے بقول ان کے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ قریشی اور میر واعظ کے درمیان فون کال کو ملک دشمن قراردینے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ناقابل یقین نقصان پہنچے گا۔

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ‘پاکستانی وزیر خارجہ اور میر واعظ عمر فاروق کے درمیان فون کو ملک دشمن قراردینے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ناقابل یقین حد تک بگڑ سکتے ہیں’۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کے روز میر واعظ کو فون کرکے پاکستان کی طرف سے کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق پامالیوں کے تئیں بین الاقوامی سطح پر کی جاررہی کوششوں سے آگاہ کیا تھا۔