پانی کی بوتل کے لئے 21روپئے زائد ادا کرنے والے اس شخص کو ہرجانے میں ملی 12ہزار روہئے

بنگلورو۔بنگلور اربن ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈیسپوئیٹ ریڈریسل فورم نے اپنے ایک انتہائی دلچسپ فیصلے میں احکامات جاری کئے ہیں ہرحانہ کے طور پر ایک شخص کو بارہ ہزار روپئے ادا کئے جائیں جس نے شکایت کی ہے کہ مال میں پانی کا بوتل خریدنے کے دوران اس سے زائد پیسے وصولے گئے ہیں۔

وہ زائد رقم کیاہوگی؟ 21روپئے۔ٹا ئمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق مذکورہ شکایت کرنے والے راگھویندر کے پی جو بنگلوروکے کاٹن پیٹی کے ساکن ہیں نے دعوی کیاہے کہ کینلی واٹر کی19روپئے ایم آرپی کی بوتل کے لئے دوکان داندر نے 40روپئے وصول کئے ہیں‘ جس کی وجہہ سے اس نے وینڈر اور مینو فیکچرر دونوں کے خلاف شکایت کی ہے۔

اپنی بحث کو ثابت کرنے کے لئے اس نے 19روپئے میں پانی کی بوتل کی خریدی کی رسید بھی پیش کی جو اسی روز کی تھی اور کہاکہ مینوفیکچرر اور اسٹور کیپر دونوں ملے ہوئے ہیں او رصارفین کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اس شکایت کو اسٹورنے مسترد کرتے ہوئے جھوٹی او ربے بنیاد شکایت قراردیا ہے۔

ایک سال کے قریب چلے اس کیس میں سنوائی پوری ہوئی ۔ اور ہرجانے کے طور پر بارہ ہزار روپئے کی رقم مقرر کی گئی جس میں معمولی مقدمہ یکسوئی فیس بھی شامل ہے۔اب کیا وہ لوگ جس نے اس ایک واقعہ کے بعد اگلی بار ایم آر پی سے زائد رقم طلب کرنے پر سوال کریں گے؟