پالی سیٹ 2018ء کے نتائج کا اعلان ، 92.21% طلبہ کامیاب

حیدرآباد۔ یکم مئی (سیاست نیوز) پالی ٹیکنکس میں داخلوں کیلئے منعقدہ (پالی سیٹ 2018ء) کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا۔ 21 اپریل 2018ء کو منعقد کئے گئے اس کامن انٹرنس ایگزامنیشن میں 1,25,063 امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراج کروایا تھا۔ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ تلنگانہ کے کمشنر مسٹر نوین متل آئی اے ایس نے اپنے دفتر واقع نامپلی میں نتائج جاری کئے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ 1,21,422 امیدواروں نے انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کی جن میں سے 1,12,010 امیدوار کامیاب یا اہل قرار دیئے گئے۔ اس طرح پالی سیٹ 2018ء میں 92.21% امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ مسٹر نوین متل نے مزید بتایا کہ پالی سیٹ میں 74,224 طلباء نے امتحان لکھا جن میں سے 67,499 (90.94%) نے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح 47,918 طالبات نے انٹرنس لکھا۔ 44,511 طالبات اہل پائے۔ طالبات کی کامیابی کا اوسط 94.31% رہی۔ طلباء و طالبات پالی سیٹ 2018ء رینک کارڈس حسب دیل ویب سائیٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
polycetts.nic.in
sbtet.telangana.gov.in
dtets.cgg.govt.in
schools9.com
نوین متل کے مطابق 8 ایسے طلبہ ہیں ، جنہوں نے جملہ 120 میں سے 120 نمبرات حاصل کئے۔