پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات فائدہ مند : کرشنا مورتی

حیدرآباد۔/11جولائی، ( پی ٹی آئی)سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنا مورتی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر فی الفور عمل آوری کی صورت میں لوک سبھا اور اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی منصفانہ جواز باقی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری سیاسی جماعتیں انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل کرتی ہی، مصارف کی حد کی پابندی کرتی ہیں، تشدد سے گریز کرتی ہیں، نفرت و طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے تو اس صورت میں اس نظریہ کا کوئی منصفانہ جواز باقی نہیں رہے گا۔ کرشنا مورتی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ چونکہ وہ ( ریاستی جماعتیں ) ان ضابطوں کی پابندی نہیں کرتیں اور چونکہ انتخابات کے دوران قانون کی حکمرانی کا احترام نہیں کرتیں۔ چنانچہ کم سے کم مصارف اور فائدہ کی نیت سے بیک وقت انتخابات یقیناً فائدہ بخش ثابت ہوں گے۔