پارلیمنٹری اسٹاڈنگ کمیٹی کی سفارش‘ سرکاری ملازمت کے لئے پانچ سال ملٹری میں خدمات انجام دینا لازمی

پارلیمنٹری کمیٹی نے اس بات کی سفارش کی ہے کہ جو لوگ سرکاری ملازمت کے خواہش مند ہیں انہیں پانچ سال فوج میں خدمات انجام دینا لازمی ہے۔
نئی دہلی۔ اگر کوئی ریاستی یا مرکزی محکموں میں سرکاری ملازمت کرنا چاہتا ہے تو انہیں پانچ سال فوج میں خدمات انجام دینا لازمی قراردینے کے متعلق ایک پارلیمنٹری کمیٹی نے سفارش کی ہے۔

خبروں کے مطابق مذکورہ کمیٹی چاہتی ہے کہ محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ ( ڈی او پی ٹی) پر مشتمل ایک سرکاری وینگ کی بھی تشکیل عمل میں لائی جائے جو وزیر اعظم کو رراست رپورٹ کریگی تاکہ اس تجویز کی تیاری اور مرکزکو اس سے واقف کروایاجاسکے۔

پینل کا ماننا ہے کہ سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے پانچ سال کی ملٹری خدما ت کا لزوم مصلح دستوں میں جوانوں کی کمی کو دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔مذکورہ ڈی او پی ٹی کو اس کام پر مامور کیاجائے اور سرکاری ملازمین کے لئے پالیسی بنانے کاکا م بھی کیاجائے گا۔

ایک ایسے وقت میں یہ سفارشات سامنے ائے ہیں جب انڈین آرمی میں سات ہزارافیسرس اور بیس ہزار جوانوں کی کمی کی بات سامنے ائی ہے۔

اسی طرح انڈین ائیر فورس میں 150افسر کم ہیں جبکہ 15,000جوان درکار ہیں جبکہ ہندوستان کے بحریہ میں بھی 150افیسر کی کمی اور15000جوان درکار ہیں۔بتایاجارہا ہے ایم او ڈی کی جانب سے اس اہم فیصلے پر عدم توجہہ سے مایوس ہے