ٹی وی شو ’’ تارک مہتا کا الٹا چشمہ ‘‘ کے اداکار کوی کمار آزاد کا انتقال

ممبئی : معروف ٹی وی شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ڈاکٹر ہنس راج مہتا کا کردار ادا کرنے والے اداکار کوی کمار آزاد کا انتقال ہوگیا ہے ۔ان کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا ہے ۔تارک مہتا کا الٹا چشمہ شو سے ہی کمار آزاد گھر گھر میں پہچان بنائی تھی ۔

ذرائع کے مطابق ادا کار نے ۲۰۱۰ ء میں سرجری کے ذریعہ اپنا ۸۰ ؍ کیلو وزن کم کیا تھا ۔اس سرجری کے بعد انہیں روز مرہ کی زندگی میں کافی آسانی ہوگئی تھی ۔

کچھ دن قبل انہو ں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی ۔اس تصویر میں انہوں نے کہا تھا کہ کل ہو نہ ہو ، میں کہتا ہو پل ہونہ ہو ، ہر لمحہ جیو ۔یہ سب کو ہنسانے والااداکار اب ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگیا ۔کوی کمار نے شادی نہیں کی تھی ۔

وہ اپنے والدین او ربڑے بھا ئی کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے ۔