ٹی آر ایس قائدین شعبدہ بازی میں مصروف: اجئے

عوامی مسائل کو حل کرنے میں حکومت ناکام ، حفیظ الدین
شمس آباد /29 جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں سیاسی قائدین ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جارہے ہیں ۔ تلگودیشم نے ٹی آر ایس کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے گرام پنچایت ممبر اجئے نے کہا کہ ایم کے نجم الدین نے تلگودیشم پر الزامات عائد کر رہے ہیں جبکہ انہو ںنے اپنا سیاسی سفرتلگودیشم سے ہی کیا ہے ۔ اس کے بعد وہ مجلس میں گئے اور اب ذاتی مفاد کیلئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ نجم الدین نے اپنے حلقہ میں عوامی مفاد کیلئے ایک بھی کام نہیں کیا اور اب وہ دیگر پارٹیوں پر الزام عائد کر رہے ہیں ۔ اجئے نے انہیں چیالنج کیا کہ اگر انہیں واقعی ٹی آر ایس کی فلاحی اسکیمات پر بھروسہ ہے تو وہ اپنے MPTC ممبر کی حیثیت سے استعفی دیکر ٹی آر ایس کا ٹکٹ حاصل کرکے انتخاب میں کامیاب ہوکر بتائے ۔ اقتدار پارٹی کے کارکن MPTC انتخابات میں اپنی ضمانت تک بچانے میں ناکام ہوئے وہ بھی آج تلگودیشم پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھی اپنا سفر تلگودیشم سے ہی کیا ہے ۔ اجئے نے کہا کہ ٹی آر ایس قائدین صرف سیاسی شعبدہ بازی میں مصروف ہے ۔ انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ حفیظ الدین تلگودیشم میناریٹی سیل نائب صدر نے کہا کہ چند سیاسی قائدین اپنے ذاتی مفاد کیلئے پارٹیاں تبدیل کر رہے ہیں ۔ نجم الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم ایل سی فنڈ کے ذریعہ روڈ ڈالی گئی ۔ جبکہ جناب محمد سلیم نے جو فنڈ ریلیز کیا تھا اس وقت وہ تلگودیشم میں ہی تھے ۔ حکومت نے خاص کر راجندر نگر رکن ا سمبلی نے جی او 111 کو منسوخ کرانے کا تیقن دیا تھا لیکن اب تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ ریلوے بریج اور اوور بریج ڈالنے کا اعلان کیا۔ تین سال گذر گئے لیکن ان کے وعدے صرف زبانی وعدے بنکر رہ گئے ۔ ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ۔ اس موقع پر کروناکر ریڈی ، محمد امجد ، غوث ، محمد رشید ، محمد خواجہ ، عبدالوحید ، جنگیا ، شیخ افسر ، محمد غوث کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔