ٹی آر ایس ‘ خواتین کو با اختیار بنانے میں ناکام ‘ مہیلا کانگریس

حیدرآباد 4 فبروری ( آئی این این ) آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر و رکن پارلیمنٹ سشمیتا دیو نے نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے ۔تلنگانہ مہیلا کانگریس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سشمیتا دیو نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پارٹی اور حکومت میںکسی خاتو نکو اہیت نہیں دے رہے ہیں اور صرف ان کی دختر و رکن پارلیمنٹ کے کویتا کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں خواتین جملہ آبادی کا 50 فیصد ہیں اس کے باوجود وہ تمام شعبوں میں پسماندہ ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت ان سے لاپرواہی برت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوائے کویتا کے کسی اور خاتون کو تلنگانہ کی تشکیل سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے ۔ تلنگانہ مہیلا کانگریس کی صدر این شاردا نے کہا کہ ٹی آر ایس اقتدار میں خواتین کو کوئی مقام نہیں دیا گیا ہے۔ تلنگانہ وہ واحد بڑی ریاست ہے جہاں کابینہ میں کسی بھی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی شرم کی بات ہے کہ جب عالمی معاشی چوٹی کانفرنس کیلئے دنیا بھر سے خاتون قائدین یہاں آئی تھیں حکومت تلنگانہ کی نمائندگی کرنے کوئی خاتون موجود نہیں تھی ۔