ٹیچرس تقررات کا 31 مئی کو امتحان ہال ٹکٹ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹی ایس پی ایس سی تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت ریزیڈنشیل اسکولس میں ٹی جی ٹی ، ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس ، پی جی ٹی ، پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس کے لیے ایک ہی امتحان 31 مئی کو صبح دس بجے تا 12-30 بجے رکھا گیا ہے ۔ اس کے ہال ٹکٹ جاری ہوچکے ہیں ۔ امیدوار اپنے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں ۔ ادارہ سیاست کے تحت اس کے ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) ہفتہ 27 مئی اتوار 28 مئی کو محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر صبح دس بجے سے رکھا گیا ہے ۔ او ایم آر جوابی شیٹ اور ماڈل پیپرس بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔۔