ٹک ٹاک ویڈیو کی تیاری کے دوران حادثاتی طور پر 19سالہ دوست پر ایک شخص نے چلائی گولی۔ پولیس

یہ واقعہ ہفتہ کی رات اس وقت پیش آیاجب متوفی سلمان اپنے دستوں سہیل او رعامر کے ساتھ ایک ہونڈائی کریٹا کار چلاتے ہوئے انڈیا گیٹ پہنچاتھا

نئی دہلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انڈیا گیٹ سے جلد واپسی کے فوری بعد ایک 19 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر اس کے دوستوں نے کار کے اندر گولی مارکر ہلاک کردیا جہاں وہ دونوں اپنے وست کے ساتھ ہفتہ کی رات کنوٹ پیالس کے قریب رنجیت سنگھ فلائی اور سے گذر رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( نئی دہلی) مدھر ورما نے کہاکہ قتل کے الزام میں اس 24سالہ مشتبہ سہیل ملک کو گرفتار کیاگیا ہے ‘ جس کا دعوی ہے کہ ٹک ٹاک ایپ کے لئے ایک ویڈیو کی تیاری کے دوران سڑک کی خرابی کی وجہہ سے گاڑی میں اچھل کی وجہہ سے ’’ حادثاتی طور ‘‘ پر گولی چل گئی۔

تاہم مذکورہ ڈی سی پی نے کہاکہ سہیل پر نظر انداز نہیں کیاجاسکتاکیونکہ اس کے شواہد مٹانے کی کوشش میں اپنے کپڑوں پر لگے خون کے دھبوں کو مٹانے اور دیسی ساختہ پستول چھپانے کی کوشش کی تھی۔

مبینہ طور پر شواہد مٹانے کے جرم میں دیگر دو کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس میں سہیل کا چچازاد بھائی امر اور کار میں موجود تیسرا اس کا دوست شریف جنھو ں نے کپڑے اور پستول چھانے میں اس کی مدد کی تھی۔

متوفی سلمان اپنی فیملی کے ساتھ نارتھ ایسٹ دہلی کے نیو ظفر آباد میں مقیم تھا ۔ ان کے والد کی جینس تیار کرنے کا اپنا یونٹ ہے اور سلمان بعض اوقات کی مدد کے لئے جایا کرتاتھا۔

سہیل اور عامر سلمان کے پڑوسی میں رہتے تھے ۔ سہیل کے والد پالائی ووڈ کا کاروبار کرتے ہیں اور ان کا نیو ظفر آباد او ردریاگنج میں ذاتی مکان ہے۔