ٹوئٹر پر لوگوں کو بلاک کرنے پر ڈونالڈ ٹرامپ کے خلاف عدالت میں درخواست

نیو یارک: کولمبیا یونیورسٹی کے نائٹ فرسٹ ایمنڈمینٹ انسٹیٹوٹ کے وکلاء نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کے خلاف عدالت میں ایک مقدمہ درج کرایا ہے ‘ ان کا دعوی ٰ ہے کہ صدر نے غیر جمہوری طریقہ سے اپنے اوپر تنقید کرنے والے کچھ لوگوں کو ٹوئٹر پر بلاک کردیا ہے۔

تلنگانہ ٹوڈے کی خبر کے مطابق عدالت میں دائرمقدمہ کے مطابق ٹوئٹر عوام کے لئے ایک اہمیت کا حامل پلیٹ فارم ہے جہاں پر صدر بڑی آسانی کے ساتھ عوامی اعلانات کرتے ہیں۔کیس میں اس پر زور دیاگیا ہے کہ ٹوئٹر پر لوگوں کو روکنا غیر جمہوری ہے ‘جس کا مطالب ہے کہ انہیں ان ٹوئٹس کو دیکھنے اور اس کا جواب دینے سے روکدیاجارہا ہے۔ تاہم حکومت نے اس کسی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا ہے۔

اس میں مزیدکہاگیا کہ اس قسم کی روک تھام یا بلاک کرنے کی دستو ر میں کہیں اجازت نہیں ہے۔انسٹیٹوٹ ڈائرکٹر جمیل جعفر نے ان تین ہفتوں میں بہت سارے لوگ ہمارے تنظیم سے رجوع ہوئے جنھیں انفرادی طور پر صدر کا ٹوئٹر اکاونٹ فالو کرنے سے بلاک کردیاگیا ہے۔