ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ ذرائع کے مطابق 35 سالہ جے رام جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ یہ شخص کل ملک پیٹ اور کاچی گوڑہ کے درمیان واقع ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 32 سالہ کے روی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ یہ شخص بورا بنڈہ اور بھرت نگر کے علاقہ میں ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔