ٹرمپ کے یروشلم اعلامیہ کے بعد سے اب تک94فلسطینی جاں بحق

یروشلم۔فلسطینی میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ایک ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جس روز سے یروشلم او راسرائیل کا درالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تب سے لے کر آج کی تاریخ تک اسرائیلی دہشت گردوں کے ہاتھوں94فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

القدس اسٹڈی سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق اسرائیلی دہشت گردی میں تقریبا ایک سو فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں’’ مارچ فار ریٹرن ‘‘ کے دوران 41فلسطینیوں کو ماردیاگیا۔رپورٹ کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں میں دس سکیورٹی کمانڈرس ہیں اور باقی عام شہری کو امریکی اعلامیہ کے بعد اسرائیلی دہشت گردی میں ماردئے گئے۔

شہیدوں میں دو خواتین‘ اٹھارہ بچے اور دوقیدی شامل ہیں۔

قربانی دینے والوں میں اکثریت غزہ کے مکینوں کی ہے جس کی 78نعشیں 6ڈسمبر سے 14جنوری2018کے درمیان دفن کی گئی ہیں‘ ان میں د وبچے چودہ سکیورٹی کمانڈرس اور 41’مارچ فار ریٹرن‘کے مظاہرین شامل ہیں۔