ٹرمپ کے نسل پرستی پر مبنی امتناع کے خلا ف احتجاج میں ایرانی اداکارہ نے اسکر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا

تہران:فلم ’’ دی سلیس مین‘‘ میں بہترین اداکاری پر اسکر ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے والی ایرانی اداکارہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وہ مسلم تارکین وطن کی امریکہ سفرپر پابندی عائد کرنے کے متعلق ٹرمپ کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کے طور پر اسکر ایوارڈ تقریب کا بائیکاٹ کریں گی۔

ترانیح علی دوستی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ’ ایرانی کے لئے ٹرمپ کی ویزا امتناع نسل پرستی ہے۔ اگر یہ ایک کلچر ل تقریب ہوگی ‘ پھر بھی میں احتجاج کے طورپر اکیڈیمک ایوارڈ 2017میں شرکت نہیں کرونگی‘‘۔

ٹرمپ نے چہارشنبہ کے روز اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان کا منصوبہ ’’ مسلم امتناع‘‘ پر نہیں بلکہ کچھ ممالک کو ضرور نشانہ بنائیں گے جہاں پر جارحانہ طورپر دہشت گردی کی ترغیب دی جاتی ہے۔

اگلے ماہ شروع ہونے والے اکیڈیمک ایوارڈس مشہورایرانی فلم میکر اصغر فرہاد کی فلم’ دی سلیس مین فلم ‘کو بہترین بیرونی زبان کی فلم کے طورپرمنتخب کیاگیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایراق ‘ ایران ‘ شام ‘سوڈان ‘ لیبیا‘ صومالیہ اور یمن کے ویزا درخواستوں کو ہوسکتا ہے روک دیا جائے گا۔مضمون کے مطابق اگلے چارماہ کے لئے امریکہ کے پناہ گزین پروگرام کو بھی روک دیاجائے گا