ٹرمپ کے اعلان القدس اور یہودی آباد کاری کے خلاف یونان میں احتجاج 

ایتھنز: یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مقامی شہریوں فلسطینیو ں اور انسانی حقوق کے مندوبین نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دئے جانے کے امریکی اعلان او ر فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق یونان میں ہونے والے اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز او ر کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین میں یہودی آباد کار ی یہودی بستیوں کی تعمیر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان القدس اور اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینیوں پر ،ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر پر مظاہرین نے امریکی اعلان القدس او رفلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف نعرہ بازی کی۔اس احتجاج کا اہتمام سوشلسٹ یوتھ الائنس او ریونان ویمن الائنس کی جانب سے کیا گیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کی او رشہر پر اسرائیلی قبضہ کو مسترد کردیا۔