ٹرمپ کا متنازع بیان ‘ گھٹیا ممالک کے لوگ امریکہ کیوں آرہے ہیں۔ 

تارکین وطن کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اقوام متحدہ کے ترجمان نے سخت مذمت کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو حیران کن‘ شرمنال اورنسل پرستانہ قراردیا
واشنگٹن۔تارکین وطن کے حوالے سے معاہدہ پر بات چیت کے لئے جمعرات کو ڈیموکریٹ او رریپبلکن ارکان کانگریس نے صدر ٹرمپ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے غصے میں تارکین وطن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں جس کے بعد اقوام متحدہ کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو حیران کن ‘ شرمناک اور نسل پرستانہ قراردیا ہے۔

امریکی صدر نے تارکین وطن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے دوران کانگریس ممبران سے استفسار کیا کہ ہمارے ملک میں ان گھٹیا ممالک کے لوگ کیو ں آرہے ہیں ۔ بتایاجارہا ہے کہ صدرٹرمپ ہیٹی ایلسیلو اڈور اور افریقی مملک کے بارے میںیہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔

وہائٹ ہاوز کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اس بیان کی تردید بھی سامنے ائی ہے۔خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں امریکی انتظامیہ نے ملک میںآنے والے تارکین وطن کے حقوق محدود کرنے کے حوالے سے اقدمات کیے ہیں۔

تارکین وطن کے حوالے سے معاہدے پر بات چیت کے لئے جمعرات کو ڈیموکرٹیک اور ریپبلکن اراکان کانگریس نے صدر ٹرمپ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی تھی جس کے دوران صدر ٹرمپ نے یہ متنازع بیان دیا۔