ٹرمپ کا ترکی کے خلاف مزید اقدامات

واشنگٹن : وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ترکی میں قید پادری کی پر امن سفارتی ذرائع سے رہائی میں ناکامی سے سخت مایوس ہیں اورانہوں نے ترک حکومت کے خلاف مزید اقدامات کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ وہائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان سارہ سینڈرس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں دہشت گردی او ردیگر جرائم کے تحت قید پادری اینڈ ریو برونس کی رہا ئی میں ناکام پر صدر ٹرمپ سخت مایوس ہیں ۔ پچھلے دوسال سے ترکی میں قید پادری کے رہائی کیلئے اب کوششیں تیز کردی گئی ہیں اور ترکی پران کے رہا ئی کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔

سارہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ترکی کے ساتھ جاری سفارتی کشیدگی ختم نہیں ہوئی تو انقرہ کے خلاف مزید اقدامات کئے جاسکتے ہیں ۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ترکی سفیر سے ملاقات کے بعد کہا کہ امریکی عہدیدار نے ترک سفیر پر واضح کیا کہ واشنگٹن پادری کی رہائی کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ او ران کی رہائی صد فیصد ہوگی ۔