ٹرانسکو سدرن و ناردرن حدود میں جے ای اور جے پی او تقررات

اعلامیہ جاری ۔ جملہ 106 جائیدادیں مخلوعہ ۔ گریجویٹ امیدوار درخواست داخل کرنے کے اہل
حیدرآباد 12 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسکو کے سدرن اور ناردرن حدود میں مخلوعہ جے ای او اور جے پی او کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جملہ 106 جائیدادیں مخلوعہ ہیں جن میں جونیر پرسنل آفیسرس (جے پی او) 62 ہیں اور قابلیت کے اعتبار سے بی اے، بی کام، بی ایس سی درجہ اول میں کامیاب ہوں اور منتخب امیدواروں کا پے اسکیل 22,340 ۔ 42,480 روپئے ہوگا۔ جبکہ جونیر اکاؤنٹس آفیسرس (جے اے او) 44 ہیں اور ان جائیدادوں کے لئے قابلیت بی کام، ایم کام یا سی اے / آئی سی ڈبلیو اے انٹر میں درجہ اول سے کامیابی حاصل کئے ہوں اور اس شعبہ میں منتخب امیدواروں کا ماہانہ پے اسکل 34,630 ۔ 56,760 روپئے ہوگا اور امیدوار کی عمر یکم جولائی 2018 ء تک 18 سے 44 برس کے درمیان ہو۔ درخواست فیس 100 روپئے اور امتحانی فیس 120 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ جے پی او امیدواروں کے لئے 100 سوالات پر مشتمل پرچہ 100 نمبرات کے لئے ہوگا اور اس میں سے حصہ اول 60 نمبرات کے لئے ایچ آر ایم، انڈسٹریل لاء، جنرل لاء اینڈ لیبر لاء جیسے موضوعات پر سوالات دیئے جائیں گے جبکہ حصہ دوم کے تحت 40 نمبرات کے لئے ٹسٹ آف انگلش لینگویج، کمپیوٹر ایبلیٹیس، جنرل اویرنس، لاجیکل ریزوننگ اینڈ نیو مریکل ایبیلیٹی ہسٹری (تلنگانہ کی تہذیب اور جدوجہد) جیسے مختلف موضوعات سے سوالات دیئے جائیں گے اور اس طرح جے اے او جائیدادوں کے لئے 100 نمبرات پر مشتمل 100 سوالات دیئے جائیں گے اور اس میں حصہ اول کے تحت 80 نمبرات (کور سبجیکٹ) ، حصہ دوم کے تحت 20 نمبرات جنرل اویرنس، نیو ماربیکل ایبلیٹی وغیرہ موضوعات سے سوالات دیئے جائیں گے اور جے اے او جائیدادوں کے لئے آن لائن درخواستیں 28 اگسٹ تا 11 ستمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں جبکہ امتحانات 30 ستمبر کو منعقد ہوں گے اور جے پی او جائیدادوں کے لئے آن لائن درخواستیں 11 تا 25 ستمبر داخل کی جاسکتی ہیں اور امتحانات 14 اکٹوبر کو منعقد ہوں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائیٹ www.tstransco.in ملاحظہ کرسکتے ہیں۔