ًْبے رحم باپ کے ہاتھوں حاملہ بیٹی نذر آتش

ًْبے رحم باپ کے ہاتھوں حاملہ بیٹی نذر آتش
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک بے رحم باپ نے اپنی حاملہ بیٹی کو زندہ جلا دیا ۔ بیٹی جو اپنے والدین کے مکان آئی ہوئی تھی باپ کے ظلم کا شکار ہوگئی اس لڑکی کی شادی کو ابھی 6ماہ بھی پورے نہیںہوئے تھے کہ باپ نے اس کو موت کے گھاٹ اتارا دیا اس دل سوز واقعہ کے بعد پہاڑی شریف اور چمپا پیٹ سوریہ نگر میں سنسنی پھیل گئی جہاں 25 سالہ کلیانی جو 6ماہ کی دلہن تھی کل رات شدید جھلسی ہوئی حالت میں موت ہوگئی ۔ کلیانی کی شادی 6 ماہ قبل سوریہ نگر چمپا پیٹ کے ساکن مرلی سے ہوئی تھی اور کلیانی تین ماہ کی حاملہ بتائی گئی ہے ۔وہ گذشتہ ہفتہ 21 مئی کے دن اپنے مائیکے آئی ہوئی تھی کلیانی کے والد اور اس کی والدہ میں اکثر معمولی بات پر جھگڑا ہوا کرتا تھا جو نئی بات نہیں تھی لیکن 25 مئی کے دن کلیانی کا والد اپنی بیوی پر برس پڑا جو شدید نشہ کی حالت میںتھا اور اپنی بیوی کو زدوکوب کرنے لگا اپنے والدین کے جھگڑے کو دیکھ کر کلیانی والدہ کے بیچ بچاو کیلئے والد سے الجھ پڑی اس دوران برہم والد نے اپنی بیٹی پر کیروسن ڈال کر آگ لگادی جو شدید جھلسی ہوئی حالت میں کل رات فوت ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔