ویڈیو: کلثوم پورہ میں سلینڈر کا دھماکہ

کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں اسکرپ گودام کے اندر ایک سلینڈ ر دھماکہ پیش آیا جس میں تین لوگوں کی حالت خراب ہے جبکہ کئی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔دھماکہ ایک دوکان میں پیش آیا جس میں تین بری طرح زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں واقعہ لوہے کے سامان کے اسکرپ گودام کی ایک ملگی میں پیش آیا جس میں زخمی ہونے والوں کی شناخت اشوک‘ ونود‘ چھوٹو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں عثمانیہ اسپتال کو منتقل کردیاگیا۔متعلقہ ایم آر او نے موقع پر پہنچ کر اسکراپ گودام کا معائنہ بھی کیا۔ اسکراپ گودام سے چھ بڑے اور اور چار گھریلو سلینڈرس اسکراپ گودام سے دستیاب ہوئے ۔ کلثوم پورہ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ بھی درج کیا ہے۔