ویڈیو: مکیش امبانی کے عالی شان گھر کی عمارت کے چھت پر واقع باغ میں لگی آگ

ممبئی:افیسروں کے مطابق صنعت کار مکیش امبانی کے ساوتھ ممبئی میں واقعہ ہمہ منزلہ گھر کی عمارت پر پیر کو رات دیر گئے آگ لگی۔رات قریب9بجے آگ کے شعلے دیکھے گئے جس کے فوری بعد 9:04کو فائیر برگیڈ کو اس کی اطلاع دی گئی کہ عالیشان ملبار ہلز علاقے میں امبانی کی ہمہ منزلہ عمارت کی چھت پر واقعہ چمن میںآگ لگی ہے۔بی ایم سی کے آفات سماوی کنٹرول افسر ٹی جانکار نے کہاکہ فائیربرگیڈاودیگر وسائل کے ذریعہ پندرہ منٹ میںآگ پر قابو پالیاگیا۔ واقعہ میں کسی جانی یامالی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

اسٹنٹ ڈیویثرنل فائیر افیسر کے ڈی گھاڈی گاونکر نے کہاکہ عمارت کی چھت پر لگی آگ پرقابو پانے کے لئے گھر کے عملے نے فائیر برگیڈ عملے کی آمد سے قبل ہی عمارت میں لگی چھوٹی تنصیبات کااستعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ اگ 4Gانٹیناکے پلاسٹک فریم کی وجہہ سے لگی ‘‘۔کوئی جانی او رمالی نقصان واقعہ میں پیش نہیں آیا ہے۔ عمارت170میٹر اونچی ہے۔آگ کی نوعیت کے اندازہ نہ ہونے کی وجہہ سے کوئی چانس لئے بغیر عملے نے تین بڑے پانی کے ٹینکرس‘ ٹیبل سیڑھی اور ہائی پریشر پمپ روانہ کردئے تھے۔ریلائنس انڈسٹری کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمارت میں آگ لگی تھی انہو ں نے کہاکہ واقعہ کے وقت امبانی خاندان کا کوئی بھی فرد عمارت میں موجود نہیں تھا۔ جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ’’ عمارت کی چھت پر واقع چمن کے ایک حصہ میں آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا ہے ۔

کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلایاجارہا ہے‘‘۔ آر ائی ایل چیرمن مکیش امبانی کا انٹیالہ دنیا کے سب سے مہنگی خانگی رہائش ہے جس کی قیمت13,000کروڑ( دوبلین) کی ہے جو ساوتھ ممبئی کے ملبار ہلز‘ پرائم کولابا ہلز پر تعمیر کی گئی ہے۔گھروالے اور عملے کو ملاکر 600لوگ مذکورہ عمارت میں سال2010سے رہتے ہیں۔