ویڈیو: مودی راج سے مایوس ‘ بجرنگ دل کے والمیکی سماج کے لوگوں نے مورتیاں توڑ کر اسلام میں شامل ہونے تصدیق کی

مراد آباد: اترپردیش میں مودی حکومت کو مخالف دلت قراردیتے ہوئے کم ازکم والمیکی سماج کے پچاس طبقات نے ضلع مراد آباد میں ہندوازم چھوڑ کر اسلام میں داخل ہونے کی دھمکی دی ہے۔

ہفتہ کے روز مذکورہ افراد نے بی جے پی پر مخالف دلت ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے گھر و ں سے ہندودیوی دیوتاؤں کی مورتیاں اور تصویریں نکال کر راماگنگا ندی میں بھادیا۔لوگ جگر کالونی کے چھتر پور پارک میں جمع ہوئے اور مخالف بی جے پی حکومت نعرے لگانا شروع کردیا۔

جبکہ بجرنگ دل کے کچھ کارکن وہاں پہنچ کر انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر والمیکی سماج کے لوگوں نے ان کی رائے کو نامنظور کرتے ہوئے نماز پڑھنے اور اسلام قبول کرلینے کی دھمکی دی۔ایک مقامی شخص نے اے بی پی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’ اعلی ذات والوں کے دباؤ میں حجام ہمارے بال اور داڑھی کاٹنے سے منع کررہے ہیں ۔

جو بڑھ جانے کی وجہہ سے ہماری شبہات مسلمانوں کی طر ح ہوگئی ہے اور اسی وجہہ سے ہم اسلام سے متاثر ہورہے ہیں‘‘۔

https://www.youtube.com/watch?v=puwjJFqp1WA

صدر والمیکی دھرما سماج لالو بابو ڈرائیوڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے ساتھ انصاف نہیں کیاگیا تو کوئی دوسرا مذہب اختیار کرنے میں انہیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔