ویڈیو: سنسکرت بورڈ چیرمن نے گاؤرکشہ کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں اور بے قصور لوگوں کو قتل کرنے والوں کے لئے ایوارڈ کی حمایت کی

رائے پور: گائے کو اذیت پہنچانے والوں کو ویداس کے مطابق سزاء کا حوالہ دیتے ہوئے چھتیس گڑ سنسکرت ویدماندالم( چیرمن سنسکرت بورڈ) سوامی پراتماآنند نے مبینہ طور پر کہاکہ’’اس گروہ کو جس نے راجستھان میں گائے کے قاتلوں کے ساتھ مارپیٹ کرکے انہیں ہلاک کردیا ہے ایسے گاؤ رکشکوں کو اعزاز سے نوازنا چاہئے‘‘۔ سوامی پراتما آنند ضلع سورگوجا کے پوکشری گاؤں میں ایک ’ ہندو سملین‘ سے خطاب کے دوران یہ تبصرہ کیا ‘ جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے۔

مبینہ طور پر گائے محافظوں کی جانب سے اسی سال اپریل میں راجستھان کے اندر پیہلو خان کے ہوئے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’ میں دیکھ رہا ہوں ان لوگوں کوجنھوں نے راجستھان میں گائے ذبح کرنے والے کو انجام تک پہنچایا انہیں تہنیت پیش کرنا چاہئے۔ویداس میںیہ لکھا ہوا کہ ہے جس کسی نے بھی گائے کا ذبح کیا اس کو قتل کرواو رکبھی معاف مت کرو۔جنھوں نے گائے قتل کرنے والے کو بے رحمی کے ساتھ راجستھان میں پیٹا کر قتل کردیا ہے اس کاچھتیس گڑخیرمقدم کیاجانا چاہئے اور انہیں اعزاز سے نوازا جانا چاہئے‘‘۔

https://www.youtube.com/watch?v=fn1DgQ19S7s

ویڈیومیں پراتما آنند نے واضح طور پر وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر سوال کھڑا کیاجس میں انہوں نے ’ گاؤ رکشکوں ‘ کو غیرسماجی عناصر قراردیاتھاکا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ گائے کا قتل کیاجارہا ہے اور لوگ گائے کے قاتلوں کوماررہے ہیں۔ میں کہنا چاہتا ہوں اگر کوئی سی ائی ڈی یا ائی بی عہدیدار یہاں پر موجو د ہے تو‘ اس کے لئے وزیراعظم کو تک یہ پیغام پہنچائیں۔ پیغام پہنچائیں کہ وہ ان کی تعریف کریں‘ ان کااحترام کریں‘ وہ ہندو مذہب کے محافظ ہیں‘ مگر وہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ وہ گاؤ رکشک مجرم ہیں؟۔ کچھ گاؤ رکشک غنڈے ہوسکتے ہیں۔ مگر میرے بجرنگ دل میں جتنے گاؤ رکشک ہیں وہ گائے کی حفاظت کرتے ہیں‘‘