ویڈیو: دہلی کے لوک نائیک بھون میں لگی آگ‘ پچیس سے تیس گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچیں

نئی دہلی: بارہ منزلہ لو ک نائیک بھون کی چوتھی منزل پر مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق لوک بائیک بھون کی چوتھی منزل پر محکمہ انکم ٹیکس کا دفتر تھا ۔ فائیر برگیڈ کی 25سے تیس گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لئے یہاں پر پہنچی ہیں۔

فائیر عملے کی کوشش ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روکا جائے کیونکہ بارہ منزلہ عمارت میں سینکڑوں سرکاری دفاتر ہیں۔ آگ لگنے کے ساتھ ہی پوری عمارت کو خالی بھی کرالیا گیا ہے آگ کی وجہہ اب تک معلوم نہیں ہوسکے۔ کسی جانی نقصان کی بھی اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے