ویڈیو: تلنگانہ : تیز رفتار بائیک کی ٹکر سے اٹھ سالہ معصوم کی موت

کریم نگر۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں اتوار کے روز ایک تیز رفتار بائیک کی ٹکر سے اٹھ سال کے معصوم کی موت واقعہ ہوگئی۔انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق واقعہ گنگادھر کراسنگ پر پیش آیا۔

وہاں پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں سارا واقعہ ریکارڈ ہوا۔فوٹیج میں لڑکا اکشئے اپنی ماں اور بہن کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

جب وہ سڑک عبور کررہا تھا تب اچانک ایک تیز رفتار بائیک نے اس کو ٹکر ماردی۔انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق جب بائیک اکشئے سے ٹکرائی تو معصوم ہوا میں اڑ کر زمین پر جاگرا۔حادثے کے بعد سڑک پرچلنے والوں نے بچے کو قریبی اسپتال لے گئے جہا ں پر ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔