ویڈیو: بی جے پی کی منافقت کا پردہ فاش‘ منسٹر ہی وندے ماترم سے ناواقف

نئی دہلی: اپنے حب والوطنی ثابت کرنے کے لئے وندے ماترم گیت سے ناواقف مودی کی زیر قیادت حکومت کے لوگ ہر کسی کو وندے ماترم گانے پر مجبور کررہے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے نیوز روم میں راہول کنول اینکر کے ساتھ مباحثہ میں یوپی کے ایم ایو ایس میناریٹی ویلفیر بلدیو سنگھ اولاق سے جب پوچھا گیا کہ صرف چارلائن وندے ماترم کے گا کر سنائیں۔مگر بار بار اسرار کے باوجود منسٹر اس سوال کو نذر انداز کرتے ہوئے بحث پر زیادہ توجہہ دیتے رہے اور اینکر کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

اینکر سے متعدد مرتبہ گذار ش کے باوجود وہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر جواب دینے سے انکار کردیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=mE11TvKhWo8

اس تعجب کی بات ہے کہ سابق میں بی جے پی منسٹر مہارشٹرا سے بھی اسمبلی کے باہر وندے ماترم گانے کے لئے کہاتو وہ بے بہر ہ ہوکر سوال کو ٹالتے نظر ائے۔بی ایم سی نے جمعہ کے روز ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے اس کے حدود میں واقع تمام اسکولوں میں وندے ماترم کو لازمی قراردیا ہے۔

اترپردیش میںیوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے مسلم مدرسوں میں یوم آزادی تقریب منعقد کرنے اور اس کی ویڈیو گرافی کے ساتھ وندے ماترم کو لازمی طور پر پڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ مدارس ہائی کورٹ کی جولائی میں دے گئی ہدایت جس میں تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ میں ایک بار وندے ماترم کو لازمی قراردیا ہے کہ بعد سامنے ائی ہے۔