ویڈیو: آر ایس ایس لیڈر امروہا کے اندرنماز میں خلل پیدا کررہے ہیں

امروہا: اترپردیش میں ضلع امرواہاکے گاؤں سکتا پور میں اس وقت تناؤ بڑھ گیا جب مسلمانوں کو مسجد میں نماز ادا کرنے سے روکدیاگیا۔مذکورہ دیہات کے مسلمانوں نے آر ایس ایس کے ایک لیڈر کو اس کا ذمہ دار ٹھرایا ہے جو مسلمانوں کو نماز ادا کرنے سے روک رہا ہے اور مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں کو جبرا مسجد سے باہر نکالنے کاکام کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ کسن سنگھ کے سکرام پال رانا نے گاؤں والوں کو اکٹھا کرنے کے بعد ایک اجلاس منعقد کیا اور مسلمانو ں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے انہیں پریشان کیا۔اتنا ہی اس کی تنظیم نے سوشیل میڈیا پر متنازع پوسٹ بھی کیا جو وائرل ہوا جس کے بعد گاؤں کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔

یہا ں پر اس بات کا تذکرہ بھی نہایت ضروری ہے کہ مئی21کو اسی آر ایس ایس لیڈر نے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے پروگرام کے دوران پولیس افیسر پر جوتا پھینکا تھا مگر نہ تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا اور نہ ہی اس کی گرفتاری عمل میں ائی کیونکہ اس کاتعلق آر ایس ایس سے ہے۔حالات کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں اب گاؤں چھوڑنے کی بات کررہے ہیں۔حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کو گاؤں میں تعینات کردیاگیاہے۔

سیدنجلی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ‘ امن کو خراب کرنے اور نفرت پھیلانے کا ایک کیس مذکورہ کسان اور اس کے حامیوں کے خلاف درج کیاگیاہے۔جب سے ریاست اترپردیش میں بی جے پی حکومت اقتدار میں ائی ہے ریاست کا نظم ونسق بری طرح متاثر ہوا ہے پولیس انتظامیہ غلط کام کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے سے قاصر دیکھائی دے رہا ہے۔