ویڈیو:غیرمعمولی بارش نے عام زندگی کو مفلوج کردیا۔

حیدرآباد: دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندر آباد کے بشمول شہر کے مضافات میں غیر معمولی بارش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ‘ آج بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہہ سے عام زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے جس کی وجہہ سے ٹریفک نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

اسکول اور دفاتر کو جانے والے بچے اور افراد گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ سڑکوں پر جگہ جگہ کھڈ اور گڑھوں نے رہراؤں کی زندگی دوبھرکردی۔گریٹر حیدرآباد حدود میں واقع169میں سے دس تالابوں میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر چلاگیا ہے۔ حسین ساگر جھیل کے پانی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے کی اپیل کی ہے۔

ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے جی ایچ ایم سی ٹیم متحرک دیکھائی دے رہی ہے۔ محکمہ بلدیہ کی جانب سے ایمرجنسی نمبرات بھی جاری کئے گئے ہیں اور حالات پر محکمہ کی بری نظر ہے۔

الوال‘ سینک پوری‘ سکندر آباد‘ کوکٹ پلی‘ جوبلی ہلز‘ پنجہ گٹہ‘ امیرپیٹ‘ ملکاجگیری‘ صنعت نگر‘ نامپلی‘ مہدی پٹنم‘ عابڈس‘ لکڑی کاپل‘ ملک پیٹ‘ چادرگھاٹ اور پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک نظام بری طرح متاثر رہا۔ اسی دورا ن منسٹر تلاسانی سرینواس یادو نے جی ایچ ایم سی کے اعلی عہدیداروں اور کارپوریٹرس کے ہمراہ بارش کے حالات پر ایک جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا ہے