’ ویلٹائن ڈے ‘ ایک شرط کے ساتھ حرام نہیں: تیونس مفتی اعظم

تیونس : تیونس کے مفتی اعظم عثمان بطیخ کا کہنا ہے کہ ’ ویلنٹائن ڈے ‘ حرام نہیں اور اس کو منانا جائز ہے۔بشرط کہ یہ اخلاقی حدود کو پار نہ کردے۔منگل کے دن انھوں نے کہا کہ مبلغین اسلام کا اس کو یہود و نصاری کی تقلید قرار یدینا درست نہیں ہے ۔

اس لئے کہ ویلنٹائن ڈے کا ان کے مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔جو امر لوگو ں کو قریب لائے وہ اچھی بات ہے ۔مفتی اعظم نے کہا کہ محبت اسلام میں داخل ہے ۔اللہ کی محبت اسلام ہے ۔

اور اللہ سے محبت یہ کہ آپ تمام انسانوں سے محبت کریں۔اس سے دلوں میں موجود بغض و کدورت کا خاتمہ ہو گا۔واضح رہے کہ مفتی عثمان بطیخ عالمی سطح پر اطنے متنازع بیان کی وجہ سے کا فی مشہور ہے۔

اس سے قبل وہ میراث میں مرد و عورت کے مساوی حصوں کے حوالے سے تیونس کے صدر الباحی قائد کے منصوبہ کی تائید کر چکے ہیں ۔اور اس پر مصر کا ’ الازہر ‘ میں کا فی مباحثہ ہو چکا ہے ۔