ومن مشرام نے بتایا کہ کس طرح اونچے طبقے کے ہندو بی سی لوگوں کا مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں

بی اے ایم سی ای ایف صدر مسٹر وامن مشرام نے اس ویڈیو میں کہاکہ مسلمان قرآنی تعلیمات کو فراموش کرچکے ہیں‘ کیونکہ حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن تعلیمی کی روشنی میں جو کام کیاہے وہ مظلوموں کی حمایت میں تھے مگر ہندوستان کے مسلمان ان تعلیمات کوفراموش کرچکے ہیں‘ بالخصوص مساوات کی جو تعلیم ہے کیا وہ صرف مسلمانوں تک محدود ہے۔

مسٹر وامن مشرام نے انکشاف کیاہے کہ کس طرح اعلی طبقے کے ہندو لوگ مسلمانوں کے خلاف پسماندہ طبقے کے افراد کا استعمال کرتے ہیں۔ مسٹر وامن مشرام نے دعوی کیا ہے کہ بی سی طبقے کے لوگوں کو مسلمانوں پر حملے کے لئے گاؤ رکشہ جیسے موضوعات پر اکسانے کاکام کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ تمام واقعات منصوبہ بند ہوتے ہیں۔

وہ خود ویڈیو تیار کرتے ہیں اور سوشیل میڈیا پر اس کو وائیر ل کرتے ہوئے مخالف مسلم رحجان پیدا کرتے ہیں۔

برہمن اپنے سیاسی اغراض ومقاصد کے لئے پسماندہ طبقے کے لوگوں کو گاؤ ماتہ کے مسلئے میں الجھا کر رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خلاصہ میں اس بات کا بھی انکشاف کیاکہ بی جے پی اقتدار میںآنے کے بعد ملک میں بیف کی درآمد 19فیصد ۔ اس سے پارٹی کا دوہرا معیار ثابت ہوتا ہے۔