وسیم رضوی کو قانونی محاذ پر گھیرنے کی تیاری‘ مولاان سید کلب جواد نے وسیم رضوی کا کچا چٹھا عام کیا

وقف املاک میں ایک لاکھ کروڑ کے غبن کا انکشاف ‘ مختلف معاملوں میں 15ایف ائی آر ہونے کے بعد بھی گرفتار نہیں ہونے پر بی جے پی کو گھیرا‘ علمائے اہلسنت نے کہاکہ شیعہ ہمارے بھائی ہیں اور وسیم جیسی کوئی بھی سازش ہمارا اتحاد ختم نہیں کرسکتی ہے‘ تھانہ لودھی کالونی میں شکایت
نئی دہلی۔ دینی مدارس کو دہشت گردی کا اڈہ قراردیے کر زرعفرانی ٹولے کی نظر میں ہیرو بننے کی مذموم کوشش کرنے والے وسیم رضوی اپنے ہی جال میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ مختلف مسالک کے علما کرام نے مشترکہ طور پر وسیم رضوی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اسے وقت کا سب سے بڑا دہشت گرد قراردیا اور اس کے خلاف قانونی طور پر بڑی محاذ ارائی کا اعلان کیا۔

اسی کے تحت ملک کی راجدھانی دہلی میں پریس کانفرنس کرکے علماء نے وسیم رضوی کاکچا چٹھا کھول دیا جس میں وسیم رضوی کا وقف مافیا کے ساتھ تعلق ہونے اور ایک لاکھ کروڑ روپئے کے وقف غبن کرنے کامعاملہ سامنے آیا ہے جس کے ثبوت پیش کئے گئے۔ درگاہ شاہ مرداں میں انجمن حیدری کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں ملک کے معروف شیعہ رہنما مولانا سید کلب جواب نقوی نے مفتی اعجاز‘ ارشد قاسمی‘ مولانا عارف قاسمی او رقاسم رسول الیاسی کی موجودگی میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وسیم رضوی ایک بدترین شخص ہے جو ملک کا ماحول خراب کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔

پہلے اس نے بابری مسجد دینے کی بات کہی جبکہ اس کو اس قسم کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور ہم نے اس وقت بھی اس بات کی وضاحت کردی تھی۔ اس کے بعد اس نے خود پر لگائے جانے والے مقدموں سے بچنے او رزعفرانی فکر کے لوگوں میں ہیرو بننے کے لئے ایک نیاہتھکنڈہ اپنا یاہے جس میں دینی مدار س جو انسان کو انسانیت کادرس دیتے ہیں اور اسے زندگی جینے کاسلیقہ سکھاتے ہیں اور اس کو دہشت گردی کا اڈہ قراردیتے ہوے انہیں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مولاناکلب جواد نقوی نے کہاکہ وہ دھوکہ باز ‘ اور جعلساز ہے جو اپنے جرائم پرپردہ ڈالنے کے لئے یہ سب کررہا ہے ۔

مولانا نے وسیم رضوی کے خلاف درج کی جانے والی ایف ائی آر درج ہیں جن میں سہارنپور‘ بریلی‘ آگرہ‘ کانپور‘ اور میرٹھو وغیرہ شامل ہیں۔ اکیلے سہارنپور مں ہی اس نے چار سو کروڑ روپئے کا وقف غبن کیا ہے۔ ہم نے اس کے خلاف سی بی ائی جانچ کا مطالبہ کیاتھا مگر اکھلیش حکومت نے اور اس کے آقا اعظم خانن نے سی بی سی ائی ڈی کو ہی معاملہ سونپا تاکہ رضوی کوبچایاجاسکے۔ال انڈیا امام فاونڈیشن کے دہلی صدر مولانا عارف قاسمی نے کہاکہ مدارس کے فارغبن ائی ایس اور ائی پی ایس بھی بنے ہیں توکیا وہ بھی سب دہشت گرد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بدعنوان وسیم رضوی کے خلاف ہم ایف ائی آر درج کرانے جارہے ہیں اور سرکار کو چاہئے کہ اس پر فوا کاروائی کرے۔ یہاں موجود ویلیفر پارٹی کے قاسم رسول الیاس نے کہاکہ وسیم رضوی پر ایف ائی آر ہونے کے بعد بھی چھوٹ کیو ں دی جارہی ہے جبکہ وہ اتنے معاملوں میں ملز م ہے۔گروپ آف منسٹرس کی رپورٹ تک میں مدارس کو کلین چٹ دی جاچکی ہے جبکہ ملک میں بدنظمی کو فروغ دنے کے الزام میںیوگی حکومت کو اس کے خلاف کاروائی کررنے چاہئے۔