وزیر خارجہ مالدیپ سے وزیر خارجہ ہند کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج وزیر خارجہ مالدیپ محمد اسیم سے ’’پیداواری ‘‘ ملاقات کی اور کئی باہمی اور دیگر مسائل پر گفتگو کی ‘ جن میں مالدیپ اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت معاہدہ پر دستخط بھی شامل تھے ۔ دونوں نے باہمی تعلقات کے استحکام کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا کہ مالدیپ کی ’’ انڈیا فرسٹ ‘‘ پالیسی ہے اور ہماری پالیسی ’’ پڑوسی پہلے ‘‘ ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے ٹوئیٹر پر ایک تحریر میں اس کا انکشاف کیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مالدیپ کے قائد نے اعادہ کیا کہ مالدیپ کو اپنی سرگرمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی جس سے ہندوستانی مفادات کو نقصان نہ پہنچتا ہو ۔ مالدیپ کو یہ بھی اطلاع دی گئی کہ مالدیپ ہندوستان کے امن اور استحکام کے بارے میں اندیشوں کا احساس رکھتا ہے جو بحرہند علاقہ کے بارے میں ہے ۔