وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمشکل نے لکھنؤ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ 

لکھنؤ :وزیر اعظم نریند رمودی کی طرح دکھنے والے ابھینندن پاٹھک نے حلقہ لوک سبھا لکھنؤ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بعدا زاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں وارانسی سے بھی 26اپریل کو پرچہ داخل کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میں کوئی بیکار امیدوار نہیں ہوں ۔ او رمیں کسی کے خلا ف بھی نہیں ہوں ۔ لیکن کامیاب ہونے کے بعد میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے وزیراعظم بننے کی تائید کروں گا ۔

واضح رہے کہ ابھینندن نے 2014ء الیکشن میں نریندر مودی کی تائید کی تھی ۔ بعد ازاں انہوں نے کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ کچھ ماہ قبل ہوئے تین ریاستوں میں اسمبلی الیکشن میں انہو ں نے کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی مہم میں شرکت بھی کی تھی ۔ اس کے باوجود بھی انہیں لوک سبھا الیکشن میں ٹکٹ سے محروم رکھا گیا تو انہوں نے خود ہی آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑنے کافیصلہ کیا ہے۔