وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی بنگال میں ریالیاں۔ ایک دوسرے پر حملے او رجوابی حملے متوقع

نئی دہلی- وزیر اعظم نریندر مودی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بدھ کو ریاست میں اپنی اپنی پارٹیوں کے لئے لوک سبھا کی انتخابی مہم کی شروعات کریں گے ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ وزیر اعظم کی ایک ریلی کولکتہ کے مشہور بریگیڈ گراؤنڈ پر دوپہر کو ہوگی. اس سے پہلے مسٹر مودی شمالی بنگال کے سلی گوڑی میں نئی جلپائی گوڑي کے ریلوے گراؤنڈ کے قریب ریلی سے خطاب کریں گے . مغربی بنگال سے قبل وزیر اعظم کیلئے مشرقی اروناچل پردیش میں آج صبح پاسي گھاٹ میں عوامی ریلی منعقد کی گئی ہے ۔

مغربی بنگال میں سیاسی ریلیوں کی اپنی اہمیت ہے کیونکہ ایک طرف جہاں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اپنا گڑھ بچانے میں مصروف ہیں وہیں بی جے پی یہاں اپنی بنیاد مستحکم کرنے میں گزشتہ کئی ماہ سے لگی ہوئی ہے

۔ محترمہ ممتا بنرجی بھی آج ہی ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے لئے مہم شروع کریں گی۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع نے بتایا کے محترمہ بنرجی کا پہلے چار اپریل سے انتخابی مہم شروع ہونا تھی مگر اب ایک دن پہلے ہی اس کی شروعات کریں گی اور آج ضلع کوچ بہار کے دین ھٹہ اور شمالی بنگال میں ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ محترمہ بنرجی کی انتخابی مہم پہلے شروع کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیاتھا کہ بی جے پی کو ایک دن پہلے کھلا موقع نہیں ملے .

بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کی اہم حریف کے طور پر ابھر رہی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ 2019 کے عام انتخابات براہ راست یا بالواسطہ طور پر ٹی ایم سی کے لئے بہت اہم ہے جس نے مارکسی پارٹیوں کی تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ کی حکومت کو اکھاڑ کر یہاں اقتدار حاصل کی تھی۔

ریاست میں 42 پارلیمانی حلقہ ہیں۔ ہر لوک سبھا حلقہ میں محترمہ بنرجی کم از کم دو ریلیوں سے خطاب کریں گی. ریاست کی 42 سیٹوں پر لوک سبھا کے تمام سات مراحل میں پولنگ ہونا ہے ۔

اس دوران ٹی ایم سی اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے 500 سے زائد کارکنوں نے منگل کو بی جے پی کا دامن تھاما. سال 2014 کے عام انتخابات میں ٹی ایم سی نے ریاست کی 42 سیٹوں میں سے 34 پر کامیابی حاصل کی تھی.

پارٹی کے سامنے اپنے اس قلعہ کو بچائے رکھنے کا بڑا چیلنج ہے . پارٹی کے کئی بڑے لیڈر بھی گزشتہ چند ماہ کے دوران بی جے پی میں شامل ہوئے ۔