وزیراعظم مودی کی سالگرہ پر کسانوں نے بھیجا0.68روپئے کا چیک

کرنول:ستمبر17کو وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر ضلع کرنول سے کسانوں نے احتجاج کے طور پر 0.68روپیوں کاچیک روانہ کیا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کے پیش نظر اٹھایاگیاہے۔

رائلسیما ساگونیتی سادھانا سمیتی( آر ایس ایس ایس) وزیراعظم نریندر مودی کو یہ چیک پیش کریگا۔

دکن کرانیکل کی خبر کے مطابق آر ایس ایس ایس صدر بوجا دسارہ ریڈی نے کہاکہ پانی جمع ہونے والے علاقوں کی تصوئیر اس کے برعکس ہے‘ بڑی ندیاں جیسے کرشنا‘ پیننا اسی طرح تونگابھدرا‘ ویداوتی‘ ہندری اور چتراوتی‘ کندو‘ باھوڈا ہرسال علاقے میں ایک ہزار ٹی ایم سی پانی لاتا ہے۔

پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہہ سے علاقے کو مشکلات او رخشک سالی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ غیر موثر آبپاشی‘ انفارسٹچکرکے باوجود بڑے پیمانے پر نقصانات کا بھی سامنا کسانوں کو ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پسماندہ علاقے میں ترقی کے لئے خصوصی ڈیولپمنٹ پیاکج کا اعلان ہوا تھاجو کورا پیٹ‘ بولانگر‘ کالا کھنڈ‘ کو اڈیشہ اور بندیلکھنڈ کو مدھیہ پردیش اور اے پی اسٹیٹ ریاست کی تقسیم ایکٹ کے تحت ترقی دینے کا وعدہ کیاگیاتھا۔