وزیراعظم مودی کی جانب سے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 6جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے عید کے موقع پر عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ عید ہر ایک کیلئے بھائی چارہ کے جذبہ کو فروغ دینے میںمعاون ہوگی۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر اردو اور انگریزی میں پیام عید پوسٹ کرتے ہوئے عوام کو عیدالفطر کی مبارکبادی ۔ آج کا دن ہمارے لئے خوشی کا دن ہے ، یہ دن ہم تمام کے اندر جذبہ قومیت ، بھائی چارہ ، مساوات اور امن قائم کرنے کا جذبہ پیدا کرے گا ۔ ہمارے سماج میں امن خوشحالی کا نویدبنے گا ۔ ہر ایک کیلئے خوشیوں بھرا مستقبل لائے گا ۔