وزیراعظم مودی کی اردغان‘ سعودی اور یو اے ای لیڈرس سے بات

سعودی عربیہ کے نائب وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لئے نئی دہلی کا چھ گھنٹہ طویل دورہ کیا

نئی دہلی۔سعودی عربیہ کے نائب وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لئے نئی دہلی کا چھ گھنٹہ طویل دورہ کیا‘ ان تمام تفصیلات سے واقفیت رکھنے والوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردغان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاہد الہنیان سے بھی بات کی ۔

اس آپسی بات چیت کے متعلق یہ قیاس لگایاجارہا ہے کہ اسلامی ممالک کے اہم کھلاڑی پاکستان کی جانب سے نئی دہلی کے ساتھ پلواماں دہشت گرد حملہ جس کو انجام دینے کا دعوی پاکستانی نژاد جیش محمد نے کیاتھا کہ بعد بڑھتے ہوئے کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کا حصہ ہوسکتا ہے۔

افیسروں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں سے پیر کے روز بات کی گئی ہے اس سے امکانی ثالث کے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں کیاگیا ۔

خارجی منسٹری کے ترجمان رویش نے ہفتہ کے روز کاکہ’’ سعودی عربیہ کے بشمول کسی بھی ملک کی جانب سے ثالثی کی پیشکش نہیں کی گئی ‘‘ اور ہندوستان بھی ثالثی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

رابطے پر ایک سرکاری بیان میں کہاگیا کہ ہندوستانی قیادت نے پاکستان کا نام لئے بغیر ہی دہشت گردی کے خلاف موثراور عاجلانہ کاروائی پر زوردیاہے۔

وہیں مودی نے یو اے ای ولی عہد محمد بن زائد النہیان سے فون پر بات کرتے ہوئے او ائی سی اجلاس میں ہندوستان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔