وزیراعظم مودی کا 28اکتوبر کو دورہ جاپان

نئی دہلی، 12 اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 13 ویں ہند۔ جاپان سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کیلئے 28 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر ٹوکیو جائیں گے ۔ وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔مودی و جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کے مابین یہ پانچویں ملاقات ہوگی۔ ہندوستان اور جاپان خصوصی حکمت عملی اور عالمی شراکت داری کے فریم ورک میں منعقد ہونے والی اس سربراہ میٹنگ میں دو طرفہ، علاقائی اور باہمی مفادات سے متعلق عالمی امور پر گفتگو کریں گے ۔ مودی کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔ ہند بحرالکاہل علاقے میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینے ہند وستان اور جاپان کے نظریات کو استحکام ملے گا ۔