وزیراعظم مودی نے ملک کی عوام کو عیدمیلا دالنبیؐ کے پیش نظر مبارکباد پیش کی

نئی دہلی۔وزیراعظم نریند رمودی نے اتوار کے روز ملک کی عوام کو عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے ’من کی بات‘ کے38ویں ایڈیشن سے خطاب کررہے تھے ‘ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر مل کی عوام کے درمیان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ‘ تازہ توانائی اور امن قائم رہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ کچھ دن بعد عیدمیلا دالنبیؐ کا جشن منایاجاناوالا۔ پیغمبر حضرت محمد صاحب کی ولادت کا دن ہے۔ میں اس مقدس دن کے موقع پر ملک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ‘ اور اس سے ہمارے اندر نئی جہد‘ تازہ توانائی ‘ اور امن قائم کرنے کے لئے اتحاد ہوے‘‘۔

وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب کے آخر میں لوگوں پر زوردیا کہ وہ ا س سال کم سے کم پانچ مثبت چیزوں سے چیزوں کے اگے ائیں اور مجھ سے شیئر کریں جس کا سارے ملک میں مثبت پیغام جاسکے۔