ورون دھون کی نتاشا دلال سے نومبر میں شادی

ان دنوں بالی ووڈ اسٹار ورون دھون کے بارے میں خبر ہے کہ وہ جلد ہی اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ خبروں کے مطابق ان دونوں کے افراد خاندان انہیں جلد سے جلد شادی کے بندھن میں باندھ دینا چاہتے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو ورون دھون اور نتاشا کی شادی اس سال نومبر میں ہوسکتی ہے۔ ابتداء میں یہ دونوں سال 2020 کے ابتداء میں شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن دونوں کے ہی خاندانوں نے ان کے اس فیصلہ کو مسترد کردیا اور اسی سال شادی کا فیصلہ سنایا یہاں بتادیں کہ ورون دھون اور نتاشا دلال کافی عرصہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی اس بارے میں کھل کر بات نہیں کی۔ دونوں پارٹیوں اور اور ایونٹس میں اکثر ساتھ ساتھ دیکھے جاتے رہے۔ فی الحال ورون دھون اپنی اگلی فلم اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی کی شوٹنگ میں مصروف ہے جو اسی سال 8 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ورون کی قلی نمبر 1 کا ری میک بھی کریں گے جس میں ان کے ساتھ سارا علی خان نظر آئیں گی۔