ورنگل میں 2 اپریل کو تلگودیشم پارٹی کا پرجا گرجنا

ورنگل /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل میں 2 اپریل منعقدہ تلگودیشم پارٹی کی پرجا گرجنا کو کامیاب بنانے ضلع صدر ٹی ڈی پی اے بسواریڈی نے اپیل کی ۔ تلگودیشم ضلعی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بسواریڈی نے کہا کہ تلگودیشم کے دور حکومت میں ہی ضلع بھر میں ترقی ہوئی ۔ تلگودیشم کے خط لکھنے پر ہی مرکزی حکومت نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی مانگ کو قبول کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شعور تلگودیشم دور میں ہی ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ 2 ا پریل کو منعقدہ پرجا گرجنا میں تلگودیشم صدر این چندرا بابو نائیڈو ، دیویندر گوڑ ، ایل رمنا ، آر چندر شیکھر کے علاوہ ضلع کے قائدین شرکت کریں گے ۔ بسوا ریڈی نے 2 اپریل ہیگراوا چاری گراؤنڈ میں منعقدہ پرجا گرجنا میں ورنگل ضلع کے تمام منڈلوں سے تلگودیشم پارٹی قائدین اور کارکن شرکت کریں گے ۔