ورنگل میونسپل کمشنر کو جماعت اسلامی کی جانب سے قرآن کے تلگو نسخہ کا تحفہ

ورنگل۔/19 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کمشنر این روی کرن سے ملاقات کرکے جماعت اسلامی ہند شاخ ورنگل کی جانب سے قرآن مجید کا تلگو نسخہ پیش کیا گیا۔ قرآن شریف کا تلگو نسخہ شہر ورنگل میں جناب خالد سعید ناظم جماعت اسلامی کی نگرانی میں ذمہ داران جماعت عہدیداروں کو ماہ صیام کے موقع پر برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے واقف کروانے کے اقدامات اٹھائے گئے ۔ تلگو قرآن مجید کے علاوہ سیرت النبی کی کتابوں کو غیر مسلم اعلیٰ عہدیداروں میں جماعت اسلامی کی جانب سے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر رکن جماعت تحسین بابر و دیگر موجود تھے۔