واچ: روہت ویمولہ پر ایک ڈاکیومنٹری

حیدرآباد۔روہت ویمولہ کی پہلی برسی کے موقع پر ڈائرکٹر سریکانت چنتالا نے منگل کے روز حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں ’’ ڈاکیو منٹری ان روہت ویمولہ‘‘ یوٹیوب پر ریلیز کی ۔

پچھلے سال دلت پی ایچ ڈی اسکولر کو سیاسی تنازع کے بعد حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے معطل کردیاگیا تھا جو 17جنوری کو روہت ویمولہ کی خودکشی کا سبب بنا۔
دیکھئے روہت ویمولہ پر ڈاکیومنٹری فلم


روہت ویمولہ کی خودکشی کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے‘ جس کے نتیجے میں سیاسی جماعتوں نے روہت ویمولہ کی خودکشی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ اور بی جے پی پارٹی کو ٹھراتے ہوئے انہیں دلت مخالف قراردیا۔

تب سے لیکر تک اب تک یونیورسٹی آف حیدرآباد( یو او ایچ) کے حالات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ائی ہے۔