واچ: برات میں رقص کے دوران دولہے کی موت

وڈوڈرا:ضلع آنند کے پڑوس میں واقعہ بورساڈ ٹاؤن میں پیش ائے ایک افسوس ناک واقعہ میں 25سالہ دولہا شادی کی برات کے دوران قلب پر حملے کے دوران فوت ہوگیا۔

یہا ں سے 60کیلو میٹر دوربورساڈ میں منگل کے روز دولہن کے گھر روانگی کے دوران دولہے کے گھر والے جوش وخروش کے ساتھ رقص کررہے تھے۔ اس ویڈیو میں دولہا ساگر سولنکی اپنے دوست کے کاندھوں پر بیٹھ کر رقص کرتا ہوا دیکھائی دیگا جو اچانک بکھر ا اور فوت ہوگیا۔

ساگر کے والد رجیش سولنکی نے بتایا کہ دولہے کو قریب کے اسپتال لیکر گئے جہاں پر اس کو ڈاکٹرس نے مردہ قراردیا۔متوفی کا تعلق ضلع آنند کے راناولی گاؤں سے تھا جو ایک خانگی کمپنی ملازم بتایاگیا ہے۔

مذکورہ واقعے کے بعد دولہا اور دولہن دونوں کے گھر والوں کو شدید صدمہ پہنچااورفوری طور پر انہوں نے شادی کا جشن منسوخ کردیا۔