واچ: امبانی اور اڈانی پر نوٹ تنسیخ کی پیشگی اطلاعات کا بی جے پی رکن اسمبلی نے لگایا الزام

کوٹا ( راجستھان): بھارتیہ جنتا پارٹی کے کوٹا سے رکن اسمبلی بہاوانی سنگھ راجوت نے مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کو 500اور 1000کے کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے متعلق پیشگی اطلاعات کا الزام عائد کیا۔’’امبانی اور اڈانی کو پہلے سے پتہ تھا انہیں اطلاع دے دی گئی اور انہوں نے اپنا کرلیا‘‘۔

تاہم سنگھ نے چہارشنبہ کے روز نے اپنے ریمارکس سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ جو ویڈیو میں دیکھایا جارہاہے وہ میں نے نہیں کہاہے۔سنگھ ویڈیو میں نوٹوں کی تنسیخ پالیسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیومیں کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ’’ پہلے ضرورت کے مطابق کرنسی نوٹوں کی اشاعت کرتے۔ مگر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے اعلان کی طرح اعلان کیاجارہاہے کہ آج ادھی رات کے بعد 500اور 1000کے کرنسی نوٹ کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی‘‘۔

سنگھ نے سوشیل میڈیا پر وائیر ل اس ویڈیو کو توڑ موڑ کر پیش کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔سنگھ پہلی بار کسی تنازع میں نہیں گھیرے ہیں ‘ سابق میں بھی انہوں نے کوٹا میں پڑھائی کرنے والے بہاری طلبہ کے مجرمانہ ریکارڈ بھی

https://twitter.com/hashtag/WATCH?src=hash

انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا اس کے علاوہ وہ ہیلمٹ کے استعمال سے بھی لوگوں کو منع کرتے رہے کیونکہ اس کا استعمال غیر مطمئن اور گنجہ پن کا سبب بن رہا ہے۔