واچ:تین سال کے جڑواں بچوں کی نعشیں ملی واشنگ مشین سے

نئی دہلی:پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کے روز ایک افسوسناک واقعہ میں تین سال کے جڑواں بچے اس وقت واشنگ مشین میں گرگئے جب ماں انہیں کھیلتا دیکھ کر گھر کے نیچے والی دوکان سے واشنگ پاؤڈر خریدنے کے لئے نیچے اتری۔

پولیس نے کہاکہ سانحہ روہنی کے سیکٹر ۔1میں واقع اوانتیکا اپارٹمنٹ کا جس کی اطلاع انہیں 12:30کے قریبی ہمیں ملی جہاں پر راکھی اکیلی تھی اور کپڑے دھونے کی تیارکررہی تھی جبکہ اس کے جڑوا بچے ناکیش اور نیشواس کے اطراف واکناف میں کھیل رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس ایم این تیواری نے بتایاکہ ’’ راکھی جو ایک ہاوس وائف ہے ‘ پولیس سے کہاکہ وہ بچوں کوجو کھیل رہے تھے۔ گھر میں اکیلا چھوڑ کرواشنگ پاؤڈر خریدنے کے لئے گھر کے قریب کی مارکٹ گئی تھی۔

جب وہ 12:30کے قریب واپس ائی تب اسے بچے نہیں ملے۔ اس نے بچوں کی تلاش شروع کی جبکہ ایک پڑوسی نے بچوں کے والد اور پولیس کو فون کرکے بچوں کی گمشدگی کی اطلاع دی‘‘۔انہوں نے کہاکہ ’’ مذکورہ بچوں کا باپ رویندرا جوکوٹک مہیندر لائف انشورنس کمپنی میں مینجر ہے فوری گھر پہنچ کر بچوں کی تلاش شروع کردیا۔

بعدازاں دونوں بچے واشنگ مشین جس میں 12سے 15لیٹر پانی بھرا تھاوہا ں سے دستیاب ہوئے۔رویندرا نے فوری انہیں قریب کے اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹرس نے بچوں کومردہ قراردیا۔ رویندرا کو یقین نہیں ہوا اور بچوں کو جئے پورگولڈ اسپتال لے گیاجہاں پر بھی ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قراردیا‘‘۔

تیواری نے کہاکہ اس واقعہ سے پورا خاندان صدمے میں ہے اور کوئی بھی اس سلسلہ میں بات کرنے کو تک راضی نہیں ہے ۔ کسی بھی اس طرح کے واقعہ کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نعشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیاگیاہے۔