وائی ایس ویویکا نند ریڈی کا قتل کیا گیا : پوسٹ مارٹم رپورٹس 

کڑپہ : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر وای ایس ویویکا نند کی موت کا پوسٹ مارٹم رپورٹس آچکی ہے ۔ جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ ان کا قتل کیا گیا ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے ان کی نعش کو ان کے ورثاء کے حوالہ کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ ویویکا نند کی جمعہ کی صبح مشتبہ مردہ حالت میں اپنے مکان میں پائے گئے ۔ ابتداء خیال کیا جارہا تھا کہ ان کی موت قلب پر حملہ کے باعث ہوئی ہے ۔

لیکن ان کے شخصی مددگار کرشنا ریڈی نے پولیس میں ویویوکانند کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں ایک کیس درج کروایا ۔ پولیس کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹس کے مطابق ان کے جسم پر جملہ سات چاقو کے نشانا ت تھے ۔ ان میں چار ان کے سر پر تھے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹس کے مطابق ان کے سینہ اور رانوں پر زخموں کے نشان موجود تھے ۔ سابق وزیر کی قتل کا ثبوت اس سے بھی پختہ ہوتا ہے کہ ان کے بیت الخلاء میں بھی خون کے نشان پائے گئے ہیں ۔

پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ نعش کو ان کے رہائش گاہ میں رکھا گیا ہے توقع ہے کہ آج شام تک ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش حکومت نے ایس آئی ٹی کے ذریعہ ان کی موت کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے متوفی وائی ایس ویویکا نند ریڈی کے پسماندگان سے اظہار تعزیت پیش کیا ہے ۔